سوات میں پہلی مرتبہ تین پولیس سٹیشنوں میں وومن پولیس رپورٹنگ سنٹر ز قائم

Sunday, July 21, 2013
سوات, خیبر پختونخواہ حکومت کی تھانہ کلچر مہم کے تحت سوات میں وومن پولیس رپورٹنگ سنٹر کا آغاز کر دیا گیا, ابتدائی
مرحلے میں سوات کے تین تھانوں مینگورہ, رحیم آباد, سیدوشریف اور کیجولٹی وارڈ سید و شر یف اسپتال میں وومن پولیس رپورٹنگ سنٹر نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے, سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او سوات شیر ​​اکبر خان کی ہدایت پر ان سنٹروں میں قابل اور تعلیم یافتہ خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیاگیا ہے, ان سنٹروں میں خواتین اپنی شکایات اور دورخواست جمع کراسکیں گی اور ان سنٹروں پر مظلوم خواتین کی داد رسی اور انہیں بر وقت قانونی مدد فراہم کی جائے گی, تاکہ معاشرے میں خواتین کے مسائل میں کمی کے ساتھ ساتھ  کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے,  تر جمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں وومن پولیس رپورٹنگ سنٹروں کا قیام دیگر تھانوں میں بھی لایا جارہاہے, جس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ڈی پی او سوات شیراکبر خان نے اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کردی ہیں, کہ ان سنٹروں میں مظلوم خواتین کی مکمل داد رسی کے ساتھ انہیں بر وقت قانونی مدد فراہم کی جائے ترجمان کے مطابق ڈی پی او سوات نے عوامی مسائل کے حل اور انہیں  بروقت قانونی مدد کیلئے تھانہ کلچر کو تبدیل کردیا ہے اور ڈی پی او سوات کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے گئے ہیں
.

Copyright @ 2013 KPK Government Achievements . Designed by Engr. Mansoor Mirza | Engr. Mansoor Mirza